• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے تربیتی کورس میں شرکت کیلیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے اکیڈمی والٹن انتظامیہ نےاین سی او سی کی ہدایت پرکورونا وائرس کے پیش نظر 6ستمبر اور 10 ستمبر کے ملتوی ہونے والے تربیتی کورس کا20 ستمبر سے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں کورس کے تمام شرکاء سے کہا گیا ہے کہ کورونا سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو ہی کورس میں شرکت کی اجازت ہوگی،تمام امیدوار 20ستمبر سے قبل اپنے نئے کورونا سرٹیفیکٹ اکیڈمی انتظامیہ کو جمع کروا دیں۔
ملتان سے مزید