• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ اور شہناز کی یادگار تصویر دیکھ کر مداح رو پڑے

گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرجانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا اور اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل کی یادگار تصویر دیکھ کر مداح رو پڑے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیرازی اکاؤنٹ کی جانب سے سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل کی ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔


تصویر میں سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں اور شہناز اپنے بوائے فرینڈ کے بال پکڑ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی یہ تصویر کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔

سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی تصویر دیکھ کر اُن کے لاکھوں مداح افسردہ ہوگئے اور جذباتی تبصرے شروع کردیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ تصویر دیکھنے کے بعد ایک منٹ کے لیے اُن کا دل ایسا لگا کہ جیسے بند ہوگیا ہو۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’سدھارتھ اور شہناز کی اس تصویر نے اُنہیں رُلا دیا ہے۔‘

مارننگ اسٹار نامی صارف نے لکھا کہ ’سدناز ہمیشہ اُن کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔‘

خیال رہے کہ چند روز قبل سدھارتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔

سدھارتھ رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں بطور امیدوار شامل ہوئے اور انہوں نے یہ شو بھی جیتا، لیکن اس کے بعد وہ سیزن 14 میں بطور 'طوفانی سینئر' شامل ہوئے۔

یاد رہے کہ رواں برس بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چُھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیریئر پر توجہ دے سکیں۔

شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

تازہ ترین