• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل خاور نے اپنے سکون کیساتھ تصویر شیئر کر دی

پاکستان کے معروف اداکار، میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ، سابق اداکارہ نیمل خاور نے انٹرنیٹ پر بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

نیمل خاور آئے دن سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت فیملی کی تصویریں، سیلفیز اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے اور حمزہ علی عباسی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

نیمل خاور کے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد بھی سوشل میڈیا فالوورز میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، نیمل خاور کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 2 ملین ہے۔

نیمل خاور کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں کو پرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیمل خاور خان نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’میرا سکون۔‘

تازہ ترین