• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی اپنی نئی ویڈیو پر تنقید کی زد میں


پاکستان کے معروف اداکار، میزبان حمزہ علی عباسی اپنی نئی وائرل ویڈیو میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابق اداکارہ نیمل خاور خان آئے دن سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت فیملی کی تصاویر، سیلفیز اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے اور حمزہ علی عباسی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

نیمل خاور کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ عباسی کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حمزہ علی عباسی کو اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت بِتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حمزہ علی عباسی گٹار بجا رہے ہیں اور ساتھ میں کچھ گا بھی رہے ہیں، نیمل کی جانب سے حمزہ کی آواز بند (ساؤنڈ آف) کر کے ویڈیو لگائے جانے کے سبب یہ تو سنائی نہیں دے رہا ہے حمزہ علی عباسی کیا گا رہے ہیں مگر انہیں گٹار بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 نیمل کا اس ویڈیو کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’مصطفیٰ اپنے بابا کے ساتھ گٹار ٹائم انجوائے کر رہا ہے۔‘

نیمل خاور خان کی دوسری ویڈیو اسٹوری میں حمزہ علی عباسی بیٹے کے ساتھ صوفہ کُشن اُس کی جگہ پر رکھتے ہوئےدیکھےجا سکتے ہیں جس کے کیپشن میں نیمل کا کہنا ہے کہ ’کافی محنت ہو رہی ہے۔‘

حمزہ علی عباسی کے گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے، اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں بے شمار کمنٹس کیے جا رہے ہیں جس میں کئی انٹرنیٹ صارفین حمزہ علی عباسی کو گٹار بجانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب چند صارفین مصطفیٰ عباسی کے صدقے واری جاتے ہوئے کمنٹ کر رہے ہیں کہ ’نیمل اور حمزہ کا بیٹا مصطفیٰ عباسی بہت کیوٹ بچہ ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید