• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنی ننھی سی شہزادی ’حیلینا‘ کی کھیلتے ہوئے خوبصورت نئی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

حسن علی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی اسٹوری شیئر کی جس میں اُن کی ننھی سی بیٹی کو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی حیلینا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  تمہاری چھوٹی چھوٹی انگلیاں اور پاؤں ہمارے دلوں کو محبت اور خوشیوں سے بھر دیتے ہیں۔‘

حسن علی نے مزید لکھا ہے کہ ’وہ اپنی بیٹی کو بہت یاد کر رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال ہی حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی، حسن علی اور اُن کی اہلیہ نے اپنی ننھی پری کا نام ’حیلینا حسن علی‘ رکھا ہے۔

تازہ ترین