• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک، چیئرمین سینیٹ حرکت میں آگئے


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد تحریک ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ حرکت میں آگئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹر عبدالقادر، سرفراز بگٹی اور احمد خان کے ہمراہ کوئٹہ روانہ ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ آج شام وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔

صادق سنجرانی ناراض اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، وزرا اور ایم پی ایز سے بھی ملیں گے۔

چیئرمین سینیٹ  ناراض اراکین سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی درخواست کریں گے۔

تازہ ترین