• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ویکسینیشن نہ کروانے والے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز معطل

فرانس میں اسپتالوں، کیئر ہومز اور ہیلتھ سینٹرز کے 3 ہزار ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت نے ان ہیلتھ ورکرز کو ملک میں لازمی کووڈ 19 ویکسین کے حوالے احکامات کی تعمیل میں ناکامی پر معطل کیا ہے۔ 

دوسری جانب فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ زیادہ تر معطلیاں عارضی ہیں، جبکہ بہت سے ملازمین نے  ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانس میں آج سے غیر ویکسین شدہ ہیلتھ اسٹاف کے کام پر آنے پر پابندی ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید