• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے لیے کیا کہا تھا؟


وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر سخت تنقید کی تھی۔

فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر نواز شریف سے وابستگی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں سیاست میں آنے کا مشورہ دیا تھا۔

دوسری جانب اعظم سواتی نے الیکشن کمشین کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ادارے پر الزامات لگانے پر وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت طلب کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کو الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے پر نوٹس جاری کیے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزراء نے الیکشن کمشین پر الزامات لگائے تھے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ تھا الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔

اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

تازہ ترین