• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او اے کا اپنے صدر پر اظہار اعتماد، حکومت سے بات چیت کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے صدر جنرل (ر) عارف حسن مکمل اعتماد کا اظہار کردیا، پی اواے کےاجلاس میں شرکا نے حکومت سے کہا ہے کہ غیر آئینی اقدام سے ملک کی بدنامی ہوگی، بات چیت سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے، کسی بھی اقدام کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا ۔ جمعرات کو لاہور میں ہونے والے پی او اے کے ورچوئل اجلاس میں جس میں کئی ارکان فزیکلی بھی شریک تھے تاہم پاکستان آرمی اور نیوی کے نمائندوں نے شر کت نہیں کی۔ مخالف گروپ نے اسے تبدیلی کا اشارہ قرار دیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ ہواکہ دسمبر میں کامن ویلتھ گیمز مشعل کی آمد پر کراچی میں تقریب ہوگی ، گی،آئی اوسی کی اجازت سے رواں سال دسمبر میں پہلے قومی یوتھ اولمپکس کرائے جائینگے۔

تازہ ترین