• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاپوں کے باوجود اشیاء خورد نوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) چھ اسسٹنٹ کمشنروں کے مسلسل چھاپوں کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں دکاندار سرکاری نرخوں پر اشیائے خورد و نوش اور فروٹ فروخت کرنے کے لئے آمادہ نہ ہو سکے ۔گرفتاریاں ،جرمانے اور دکانیں سیل ہونامعمول بن گیا مگر دکانداربضد ہیں کہ سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت ان کے بس کی بات نہیں، انہیں اشیاء منڈی سے ہی مہنگی ملتی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ عدیل سعید نے بری امام میں غیرقانونی پٹرول اور سی این جی فروخت کرنے پر دو دکانیں سیل اور چار افراد کو گرفتار کیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب24افراد کو گر فتارکر لیا جبکہ17دکانیں اور2ریسٹورنٹ سیل کر دئیے گئے،خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر 58ہزار500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔
تازہ ترین