• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم سی ٹیسٹ کے طریقہ کاراورسسٹم کی کارکردگی پرتحفظات کاازالہ کیاجائے، امیدواران

پشاور(لیڈی رپورٹر) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج انٹری ٹیسٹ کے امیدواروں نے پاکستان میڈیکل کونسل کی جانب سے منعقدہ ٹیسٹ غیر شفاف اور18ویں ترمیم کیخلاف قرار دے دیا پشاور پریس کلب میں امیدوار وں عمر،شریف اللہ اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ابو بکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج انٹری ٹیسٹ ایک ہی روز پورے پاکستان میں منعقد کیا جاتا تھا جبکہ پاکستان میڈیکل کونسل 2021میں ایک ماہ کے دوران 60ٹیسٹ یعنی ہر روز دو ٹیسٹ آن لائن لے رہی ہے۔ ہزاروں طلبہ کو اس طریقہ کار پر اعتراض ہے انہوں نے دعوی کیا آن لائن ٹیسٹ کاسسٹم خراب ہے کیونکہ اس کے تیار کردہ نتائج میں ایسے طلبہ ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں حاضری نہیں دی انہوں نے کہا ایک دفعہ نتائج کے بعد کسی کو دوبارہ نمبر چیک کرنے کی اجازت نہیں جو کہ نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج انٹری ٹیسٹ کے امیدواروں سے نا انصافی ہے
تازہ ترین