• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ طلب

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) کی جانب سے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک بار پھر بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے جس میں اداکارہ پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بھتہ خوری کا الزام ہے۔

جیکولین فرنینڈیس رواں ماہ 25 ستمبر کو دہلی میں  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے حکام کے سامنے پیش ہوں گی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 30 اگست کو اسی کیس میں اداکارہ کو طلب کیا گیا تھا جہاں اُن سے تقریباََ 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی جانب سے سکیش چندرا شیکھر اور دیگر کے خلاف درج ہے جس پر 200  کروڑ کی بھتہ خوری کا الزام ہے جبکہ جیکولین فرنینڈس اُن کی قریبی دوست ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ گزشتہ طلبی پر جیکولین فرنینڈس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا تاہم اُس بیان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب جیکولین فرنینڈس کی جانب سے ابھی تک اس کیس کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین