• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورے کے اچانک ملتوی ہونے پر افسوس ہے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان میں دورے کے اچانک ملتوی ہونے پر افسوس ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سیریز کے اچانک ملتوی ہونے پر انتہائی مایوس ہوں۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہ سیریز پاکستان کرکٹ کے لاکھوں شائقین کرکٹ کے  چہروں پر مسکراہٹیں واپس لا سکتی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنی سیکیورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں اور ساکھ پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

اپنے ٹوئٹ میں کپتان نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا اضافہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں، ٹیم واپس جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔

تازہ ترین