انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔
ای سی بی کے مطابق پاکستان کے دورے کے بارے میں فیصلہ اگلے 24 تا 48 گھنٹے میں کریں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ اپنی سیکیورٹی ٹیم سے پاکستان کے بارے میں رائے حاصل کررہا ہے۔
ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کرکٹ کے سیکیورٹی الرٹ سے جڑے فیصلے سے آگاہ ہیں۔
ای سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان میں گراؤنڈ پر موجود ہماری سیکیورٹی ٹیم سے صورتحال سے متعلق آگاہی لے رہے ہیں۔
ای سی بی نے کہا کہ ہم آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان میں انگلش ٹیم کے ٹی 20 میچز کی اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
انگلش بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج راولپنڈی میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ ہونا تھا۔ تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے عین وقت پر دورہ ختم کردیا جس کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی ہے۔