• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک،ڈالر کی قیمت میں استحکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں استحکام ،اوپن مارکیٹ میں10پیسے بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 168.10 روپے اور قیمت فروخت 168.20 روپے پر برقرار رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 168.30 روپے سے بڑھ کر 168.40 روپے اور قیمت فروخت 168.70 روپے سے بڑھ کر 168.80 روپے ہو گئی ہے ،فار یکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یورو کی قیمت 50پیسے بڑھ گئی جس کے بعد یوروکی قیمت خرید 197.00 روپے سے بڑھ کر 197.50 روپے اور قیمت فروخت 199.00 روپے سے بڑھ کر 199.50 روپے ہو گئی ہے لیکن برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 232.00 روپے اور قیمت فروخت 234.00 روپے پر برقرار رہی۔

بزنس سے مزید