• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کی شیشے کی عمارتیں مہمان پرندوں کیلئے موت بن گئیں 

واشنگٹن (جنگ نیوز)نیو یارک کی شیشے کی عمارتیں مہمان پرندوں کیلئے موت بن گئیں ، تفصیلات کے مطابق نیویارک سے نقل مکانی کرنے والے سینکڑوں پرندے رواں ہفتے شہر کے گلاس ٹاور سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئے ہیں جس کی تصویر پرندوں کے تحفظ کی غیر منافع بخش ماحولیاتی تنظیم آڈوبن کے ایک رضاکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کنزرویشن ایند سائنس کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیٹلین پارکنز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ایویان پرندے کی ہلاکت کی شرح سب سے زیادہ تھی تاہم، نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی بلند و بالا عمارتیں مسلسل مسئلہ ہیں جس کی نشاندہی آڈوبن سالوں سے اپنی ڈاکیومنٹری کے ذریعے کرتا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’پیر اور منگل کی درمیانی رات طوفانی موسم بھی ان ہلاکتوں کی وجہ بنا ہے۔ ہمارے یہاں بڑا طوفان تھا اور بہت عجیب موسم تھا جس کی وجہ سے پرندے کھڑکیوں سے ٹکرا گئے۔

تازہ ترین