• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے صدارتی آرڈیننس مسترد کردیا، پارلیمنٹ میں چیلنج کا انتباہ

اسلام آباد(پی پی آئی)اپوزیشن نے صدارتی آرڈیننس مسترد کردیا،پارلیمنٹ میں چیلنج کا انتباہ بھی کردیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آرڈی ننس کے ذریعے انکم ٹیکس ایکٹ 2001، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، کسٹم ایکٹ 1969 اور فیڈرل ایکسائز ٹیکس 2009 میں اہم تبدیلیاں کر رہی ہے اور بہت سی سہولتوں کو واپس لے لیا گیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا این او سی قرار دیا ہے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب اور ایف بی آر کو دیے جانے والے اختیارات بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے استفسار کیا ہے کہ نان فائلرز کے موبائل فون بند کرکے، بجلی اور بینک کی سہولتوں پر قدغنیں لگا کر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟

تازہ ترین