• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلتی ٹرین میں کرتب دکھانے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل


چلتی ٹرین پر لٹک کر جان لیوا کرتب دِکھانے والے نوجوان لڑکوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر دل دہل جاتا ہے، ویڈیو میں منچلے ایسے خطرناک کرتب کرتے نظر آتے ہیں کہ دیکھنے والا بھی خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

اب گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دو نوجوان لڑکے چلتی ہوئی ٹرین پر لٹک کر دل دہلا دینے والے کرتب کرتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تو دو نوجوان لڑکے چلتی ہوئی ٹرین پر لٹکتے ہیں اور پھر ایسے کرتب دِکھاتے ہیں کہ جیسے وہ جھولا جھول رہے ہوں۔

ٹرین پر لٹکنے والے دونوں نوجوان یہ جان لیوا کرتب دِکھاتے ہوئے اپنے راستے میں آنے والی چیزوں کو بھی بغیر کسی خوف کے ہاتھ لگاتے نظر آتے ہیں۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے دونوں نوجوان لڑکوں پر شدید تنقید کی گئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید