ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا۔
مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں عمر شریف کو لینے ایئر ایمبولنس پہنچ جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایئر ایمبولنس کے حصول سےمتعلق دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں۔