• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف اور اہلخانہ کو امریکا کا ویزہ جاری


لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ جلد اپنے علاج کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

شہباز گِل نے کہا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

تازہ ترین