• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال آر خان نے شلپا شیٹی کی راج کندرا سے طلاق کی پیشگوئی کردی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلمی ناقد اور بھارتی اداکار کمال راشد خان نے بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی شوہر سے مستقبل میں طلاق لینے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہیں کہ اداکارہ علیحدگی کا سوچ رہی ہیں لیکن اب شلپا نے انسٹاگرام پرا سٹوری میں کتاب کا ایک پیج شیئر کیا ہے جس میں ایسے محاورے لکھے ہیں جس نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں اور شلپا شیٹی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہاہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ راج کندرا کیا کررہے ہیں کیونکہ ان کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا تھا وہ اپنے پر وجیکٹ میں مصروف تھیں ۔شلپا شیٹی اور راج کندرا کے درمیان چلنے والی کشیدگی کو سامنے رکھتے ہوئے فلمی ناقد کمال راشد خان نے پیشگوئی کی ہے کہ اداکارہ مستقبل میں طلاق لے لیں گی ۔دوسری جانب اداکارہ شلپا شیٹی نے انسٹاگرام اسٹوری پر کتاب کا ایک صفحہ شیئر کیا ہے جس میں ” نیا اختتام“ کے عنوان سے ” کارل بارڈ “ کے قول تحریر ہیں ۔پوسٹ میں کہا گیاہے کہ ”اگرچہ کوئی بھی ماضی میں جا کر ایک نیا آغاز نہیں کر سکتا ہے ، لیکن کوئی بھی شخص ابھی سے نئی شروعات کر سکتا ہے اور نیا اختتام کر سکتا ہے ،ہم اپنے کیے گئے برے فیصلوں ، غلطیاں جو ہم نے کی ہیں ، جن دوستوں کو ہم نے تکلیف پہنچائی، ان کا تجزیہ کرنے میں بہت زیادہ وقت صرف کر سکتے ہیں۔ اگر ہم بہت زیادہ ہوشیار، صابر یا پھر بہت اچھے ہوتے ہیں، ہم ماضی کو تبدیل نہیں کر سکتے ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم اس کا کتنا تجزیہ کرتے ہیں ۔ ہم نئی سمتوں میں آگے بڑھ سکتے ہیں اور بہتر فیصلے کر سکتے ہیں ، ماضی میں کی گئی غلطیوں کو نہ دہرا کر اور اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرکے ، ہمارے پاس اپنے آپ کو نئے سرے سے بدلنے یا ترتیب دینے کے لاتعداد مواقع ہیں ۔“

دل لگی سے مزید