• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائلنٹ کرائم سے نمٹنے کے سلسلے میں ہاٹ سپاٹ پولیسنگ کیلئے اضافی 4 ملین پونڈ کی فنڈنگ

لندن (پی اے) ایک پولیس فورس نے پتہ لگایا ہے کہ ٹارگیٹڈ اوقات میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر 15 منٹ طویل یونیفارمڈ پٹرولنگ سے وائلنٹ کرائم کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسیکس پولیس کے ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر لوئیس بیسفورڈ نے کہا گزشتہ سال سائوتھ اینڈ میں پائلٹ سکیم کے دوروان آفیسرز نے ٹازگیٹڈ 20 ہاٹ سپاٹس میں ہر ایک میں 150 کے ایریا میں مختصر اور زیادہ نظر آنے والی پٹرولنگ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کے نتیجے میں پٹرولنگ نہ کئے جانے والے دنوں کے مقابلے میں پٹرولنگ والے دنوں میں وائلنٹ کرائمز میں 73.5 فیصد اور سٹریٹ کرائمز میں 31.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈی سی آئی بیفورڈ، جنہوں نے کیمبرج یونیورسٹی میں اپنی کرمنالوجی میں ماسٹرز ڈگری کے حصے کے طور پر ہاٹ سپاٹ پولیسنگ کو ڈیزائن کیا تھا، نے کہا کہ ایک پولیس افسر کو کسی ایریا میں کم سے کم وقت کیلئے ٹارگیٹڈ اوقات میں رکھنا کرائم کے واقعات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کی موجودگی کو واضح کر رہے ہیں، ہم عوام کو پولیس کی نظر آنے والی موجودگی واپس دے رہے ہیں لیکن ہم ڈیٹا کے ذریعے پولیس کی درست وقت پر درست جگہ وقفے وقفے سے نظر آنے والی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی دن آفیسر 2 بجے موجود ہو سکتے ہیں اور اس سے اگلے دن 6 بجے۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ کے دوران آفیسرز نے مسلسل تین دن ایک لوکیشن پر پٹرولز کنڈکٹ کیا اور یہ پایا کہ اسے پٹرول کے اثرات اگلے تین دن تک موجود رہے اور چوتھے دن پھر بغیر پٹرول کے کرائم بڑھنا شروع ہو گئے۔ ہوم آفس شہروں اور ٹائونز میں وائلنٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے 18 پولیس فورسز کو اضافی 4.12 ملین پونڈ کی فنڈنگ فراہم کر رہا ہے۔ اس رقم سے ہاٹ سپاٹ پولیسنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔ فنڈنگ حاصل کرنے والی پولیس فورسز میں گریٹر مانچسٹر، مرسی سائیڈ، ویسٹ یارکشائر،  ساؤتھ یارکشائر، نارتھمبریا، ٹیمز ویلی، لنکا شائر، ایسیکس، ایون اور سمرسیٹ، کینٹ، نوٹنگھم شائر، لیسٹر شائر، بیڈ فورڈ شائر، سسیکس، ہیمپشائر، ساؤتھ ویلز شامل ہیں۔ مسٹر بیفورڈ نے کہا کہ اس فنڈنگ سے ہاٹ سپاٹس پر پولیس آفیسرز کی تعیناتی انوائرمنٹل تبدیلیوں جیسا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور پودوں کو کاٹنے اور آؤٹ ریچ سکیمز کیلئے ادائیگی میں مدد مل ملے گی۔ پولیسنگ منسٹر کٹ مالتھوس نے کہاکہ وزیراعظم نے میرے لئے جو مشنز طے کئے ہیں ان میں عوامی دائرے میں تشدد خاص طور پر وائلنٹ کرائمز میں کمی لانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمارکی بنیاد پر سائنٹیفک ہاٹ سپاٹ پولیسنگ کے کرائم خاص طور پر وائلنٹ کرائم کے مسئلے سے نمٹنے میں شاندار نتائج سامنے آئے ہیں، اس لئے ہم ملک بھر میں 18 ایریازمیں انویسمنٹ کر رہے ہیں، جہاں اس قسم کے کرائمز کی بھرمار ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ مہینوں میں ہم ان نوعیت کےکرائمز میں خاصی کمی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سائوتھ اینڈ میں یہ ثابت کیا جا رہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس پولیسنگ کی سمارت اپروچ موثر کام کر رہی ہے اور اس کے مستقل اپنانے سے بڑے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں لیکن ہم اسے ملک کے باقی حصوں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تشدد سے نمٹنے کیلئے سپینڈنگ ریویو میں 28 ملین پونڈ کی فنڈنگ ملی تھی اور یہ اضافی فنڈنگ اسی سے دی گئی ہے۔ کٹ مالتھوس نے کہا کہ شیڈول سے قبل 2023 تک 20000 اضافی پولیس آفیسروزریکروٹ کئے جائیں گے۔ ابھی آدھے راستے میں ہم 10000 کی حد کو چھو رہے ہیں اور اگلے چھ سے آٹھ مہینوں میں ہمیں جہاں ہونا چاہئے وہاں ہوں گے۔ یہ بڑی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کیلئے خاصا وقت ملا ہے لیکن ایپلی کیشنزکی پائپ لائن خاصی مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

تازہ ترین