• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کمیونٹی سینٹردی ہیگ میں عالم دین اور خطیب کا انتظام

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتظامیہ نے دی ہیگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی دینی خدمات، باجماعت نماز پنجگانہ کی ادائیگی ،نماز جمعہ، نوجوانوں اور بچوں کے درس و تدریس کے لیے سینٹر میں مستند عالم دین اور خطیب کا انتظام کیا ہے، یاد رہے مولانا غلام مصطفی نقشبندی مجددی باقاعدگی سے احسن طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتظامیہ کی جانب سے گزارش کی گئی ہے کہ دی ہیگ میں پاکستانی کمیونٹی خود اور اپنے بچوں کو سینٹر لائیں اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں، اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اپنے قلوب کو منور کریں۔
تازہ ترین