• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے کرکٹرز کے ساتھ ناانصافی، ایم کیو ایم کا مظاہرہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شعبہ اسپورٹس اینڈ کلچرکمیٹی کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں شہری سندھ کے کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کیخلاف ہفتے کوکراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ اس وقت پریس کلب پر کراچی کے نوجوان کرکٹر موجود ہیں، جن کے ساتھ زیادتی کی جارہی ایم کیو ایم نے ہر فورم پر جن لوگو ں کے ساتھ زیادتی ہوتی اپنی آواز بلند کی ہے بلاکسی رنگ ونسل کے بغیر کسی تفریق کے اگر زیادتی بلوچستان میں ہوتی ہے یا کے پی کے میں تو ہم نے وہاں کیلئے بھی اپنی آواز بلند کی ہے،میرے شہر کے بچوںکیلئے کون آواز اٹھا ئیگا جو یہاں موجود ہیں اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں انکو ہر میدان میں نظر انداز کیا جارہا ہے ،ایک وقت تھا کہ جب کراچی کے نوجوان پاکستان کی قومی ٹیم میں ہوتے تھے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے تھے،لیکن بد قسمتی سے شہری علاقوں کے ساتھ ہرسطح پر نسلی تعصب کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، کھیل میں بھی میرٹ کا قتل عام کیا جارہا ہے۔پی سی بی کے چیئر مین رمیز راجہ ابھی نئے نئے آئے ہیں ا ور انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔امید ہے آپ میرٹ کاقتل عام نہیں ہونے دینگے ،جو کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیتے ہیں انکو نظر انداز کرنا مناسب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فواد عالم کی مثال آپ کے سامنے ہے پہلے دس سال اس کو کھیلنے نہیں دیا گیا ،سر فراز احمد جس نے آپ کو چیمپئئن ٹرافی میں کامیابی دلوائی ،جس نے آپ کو ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی دلوائی مصباح ا لحق اوروقار یونس جیسے لوگوں نے اس کو ٹیم سے باہر کردیا یہ ناانصافی نہیں ہے تو کیا ہے۔ عامر خان نے وزیر اعظم پاکستان اور چیئر مین پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ کراچی اور شہری سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا اذالہ کیا جائے انکو کھیلنے کا موقع دیا جائے۔اس موقع پر اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی کے انچارج آصف علی خان نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کے توسط سے مطالبہ کیا کہ ٹونٹی ولڈکپ میں شہری سندھ کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے،سندھ کی نااہل ایڈہاک کمیٹی کو برطرف کیا جائے،سندھ کے کوچز اور سلیکٹرزکو فوری طور پر برطرف کیا جائے،ماضی کی طرح سینئر ڈسٹرکٹ اور انڈر 19کراچی کی ٹیموں کے چھ میچ بحال کئے جائیں ،کرکٹ میں کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے ،کلب کرکٹ کو بحال کیا جائے،کلب رجسٹریشن کے معاملے کو آسان بنایا جائے ۔

تازہ ترین