• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ بھٹو کی 25ویں برسی کل گڑھی خدا بخش میں منائی جائیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی 25ویں برسی 20ستمبر پیر کو گڑھی خدابخش بھٹو سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔میرمرتضی بھٹو 42سال کی عمر میں 20ستمبر 1996کو کراچی میں اپنی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور اقتدار میں اپنے گھر کے قریب پولیس فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے تھے پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام لاڑکانہ اور صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں کارکن خصوصی تقریبات منعقد کر یں گے جس میں میر مرتضی بھٹو مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔ وہ 18ستمبر 1954ء کو کراچی میں پیدا ہو ئے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی سالگرہ اور برسی کی تاریخوں میں صرف دو دن کا فرق ہے۔والد کی برسی پرفاطمہ بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پچیس برس قبل میرے والد کو ہمارے گھر کے سامنے قتل کیا گیا۔ ہمیں ان کی عدم موجودگی کا صدمہ اٹھائے 25سال گزر گئے اور ساتھ ہی یہ ہمیں یہ دکھ بھی سہنا پڑا کہ انہیں اور ان کے ساتھ قتل ہونے والے ساتھیوں کو انصاف نہیں ملا۔ لیکن ان تمام عرصے میں‘ میں جب بھی ان کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے تصور میں ان کا ہنستا مسکراتا چہرہ ہی آتا ہے۔

تازہ ترین