• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس، 2 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی عدالت نے مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کے مقدمے میں 2 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرانے کے لئے 5 دن کی مہلت دیدی۔ ملازمین نے مالک پر فیکٹری کو آگ لگانے کی دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ ماہ قبل حسن میتھا نے فیکٹری کو جلانے کی بات کی تھی۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے فیکٹری سپروائزر ظفر اور ریحان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے حتمی چالان کیلئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو حتمی چالان کے لیئے 5 روز کی مہلت دیدی۔

تازہ ترین