• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ہماری ٹیکنالوجی چین اور پاکستان کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کی، امریکی کمپنی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی ’ایگژوڈس انٹیلی جنس‘ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ان کی ٹیکنالوجی کاغلط استعمال کیا اور اس کی ونڈوز کو چین اور پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا۔ امریکی کمپنی کے سی ای او لوگان براؤن کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکاری حکام یا کنٹریکٹر نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی ڈیپ ایکسس دینے والی فیڈ کو منتخب کرکے اسے بدنیتی پر مبنی طریقےسے استعمال کیا جس پر بھارت کو اپریل میں کمپنی کی نیو زیرو ڈے ریسرچ کی خریداری سے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قابل قدر کوڈ کے دیگر ممالک کو لیک کیے جانے سے متعلق بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ سی ای او کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھارت کی جانب سے غلط استعمال قابل قبول رویے کی حد سے باہر ہے، ہم بھارتی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال روسی سائبر سکیورٹی فرم کے محققین نے سائبر جاسوسی مہم کے بارے میں بتایا تھا جس میں چین اور پاکستان میں سرکاری اور ٹیلی کام اداروں کے مائیکرو سافٹ ونڈوز پی سی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید