• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گھرمیں گھس کرخواتین پرتشدد کرنے والے مردوخواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ چونترہ کو فرحت نا ئید نے بتایاکہ ہم اپنے گھر میں موجود تھے کہ کسی نے ہمارے گھر پتھر پھینکا ،میں نے گیٹ کھولا تو دروازے کے باہر صائمہ،بلال ،کلیم اور 2 نامعلوم اشخاص کھڑے تھے جو ہمارے گھر میں زبر دستی داخل ہو گئے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگے ۔محمد کلیم، بلال نے مجھے ڈنڈا جبکہ صائمہ نے ناک پر مکہ مارا ،ان سب نے مجھے مارا پیٹا، کپڑے پھاڑ دیئے اور مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ۔شور کی آواز سن کر کمروں سے میری بیٹی صدف اور بہو فاطمہ زوجہ محمد عمران باہر نکلیں تو ان تمام نے انہیں بھی مارا پیٹا۔
تازہ ترین