• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں اورپھلوں کےریٹس،گوشت برائلر مرغی 297 روپے فی کلو

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس جاری کر دئیے ہیں ۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کا 62 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور آلو درجہ دوئم کا 54 روپے میں آلو شوگرفری اول 42، آلو شوگر فری دوئم 37 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور پیاز درجہ اول 50 روپے، پیاز درجہ دوئم 42 روپے اور پیاز درجہ سوئم 35 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور ٹماٹر درجہ اول 43، ٹماٹر درجہ دوم 37 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ سوئم 32 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے ۔لہسن دیسی 155 اور لہسن چائنہ 255 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور ادرک چائنہ 345 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور کھیرا دیسی 67 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے. انہوں نے کہا کہ بینگن 62 روپے، پھول گوبھی 93 روپے، شملہ مرچ 135، شلجم 88 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور سبز مرچ اول 73 اور سبز مرچ دوئم 47 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے.لیموں دیسی 160 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور سیب کالا کولو پہاڑی اول 155، سیب دوئم 90، سیب گاچہ اول 150، گاچہ دوئم،،ز 93 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے. انہوں نے کہا کہ انگور 150، انگور بدانہ 100، انگور سندر خانی 250 اور انگور کالا 170 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور کیلا درجہ اول 75، کیلا دوئم 45 اور کیلا سوئم 34 روپے فی درجن میں دستیاب ہے. انار قندھاری 145 اور انار دیسی 195 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے. ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ آم چونسہ سفید 160، آم دیسی 65، امرود 73، ناشپاتی 95 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور کھجور ایرانی 260 اور کھجور اصیل 155 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور انگور گولہ 155، آڑو اول 255 جبکہ آڑو دوئم 110 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے ۔ زندہ برائلر مرغی 204، گوشت برائلر مرغی 297 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور انڈے 179 روپے فی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں ۔
لاہور سے مزید