• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل صدر کے 984 ٹیکس نادہندگان کی جائیداد قرقی کے وارنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحصیل صدر کے 984 ٹیکس نادھندگان کی جائیدادوں کو بلاک کر کے قرقی کے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری نادھندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کا ٹاسک دیا ہے ریونیو افسران تمام نادھندگان کے نام عوامی مقامات پر آویزاں کریں۔نادھندگان کی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
تازہ ترین