• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، حمزہ پرویز

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز اور مسلم لیگ کے بزرگ رہنما و سابق سرپرست اعلیٰ مزار قائداعظم فاتحہ خوانی کمیٹی صالح محمد خان نے آٹے چینی گھی بجلی گیس اور دوسری اشیا کی قیمتوں میں بار بار بے تحاشا اضافے کے بعد پٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مافیا کے ذریعے عوام کی چمڑی اتارنا لوٹ مار کرنا حکمرانوں کا ایجنڈا بن چکا ہے مسلم لیگ کے رہنمائوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور ٹیکس کے ذریعے موجودہ سال میں عوام کی جیبوں پر 610ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا جا ئے گا صاحبزادہ حمزہ پرویز نے کہا کہ عوام نااہل حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں عوام نے مہنگائی سے نجات اور ملک کو سنوارنے کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ جعلی مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا مسلم لیگ آنے والے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی مرکز اور چاروں صوبوں میں مسلم لیگ کی حکومت ہو گی جبکہ عوام کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشار عوامی سیاستدان انجینئر امیر مقام خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
تازہ ترین