• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA نے کاک پٹ کریو کا بین الاقوامی جنرل ڈکلیئریشن ٹریول ختم کردیا

کراچی(آئی این پی ) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے کاک پٹ کریو کا بین الاقوامی جنرل ڈکلئیریشن(جی ڈی) ٹریول ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایچ آر ڈپارٹمنٹ عامر الطاف نے بین الاقوامی جنرل ڈکلئیریشن ٹریول کے خاتمے سے متعلق نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا ہے۔قومی ایئرلائن عملے کو اب صرف ڈومیسٹک فلائٹ پر جی ڈی ٹریول کی سہولت میسر ہوگی۔ ڈومیسٹک فلائٹس عملہ ماہانہ 10بار سہولت سے استفادہ کرسکے گا۔ عملہ ماہانہ جنرل ڈکلیریشن رپورٹ سی ای او اور جنرل آپریشن منیجر کو جمع کرانا ہوگا۔ ڈومیسٹک فلائٹس میں جنرل ڈکلئیریشن کی سہولیات میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرضروری اخراجات کم کرنے کے لیے جی ڈی کو ختم کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید