• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، پارک سے لڑکی کی لاش برآمد، قتل کے شبہ میں ایک شخص گرفتار

لندن (اے پی پی)برطانیہ کے کیٹر پارک سے لڑکی کی لاش برآمد ہونے کے نتیجہ میں قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹرو پولیٹن پولیس ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گرین وچ میں واقع کیٹر پارک سے 20 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین