• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند، 2 فریقوں میں اراضی کے تنازع پر تصادم، 3 افراد جاں بحق

مہمند(نمائندہ جنگ) تحصیل حلیمزئی کے علاقہ بابی خیل میل کور میں مہمند ، 2فریقین میں ار ا ضی کے تنازع پر تصا دم ، 3افرا د جا ں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ تحصیل حلیمزئی کے علاقہ میل کور میں دو فریق رسول خان اور زیورشاہ کے درمیان تین سال سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔جس کے نتیجے میں دونوں فریق نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دیں جس کے نتیجے میں رسول خان،ابرہیم اور دوسرے فریق سے زیور شاہ جا ں بحق جبکہ صدیق اور ارشاد زخمی ہو گئے۔جنہیں علاج کیلئے ہیڈ کورٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پو لیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔

اہم خبریں سے مزید