• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لال محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والا شخص سیکیورٹی گارڈ ہے۔

دوسری جانب رزاق آباد میں مسلح ملزمان شہری سے نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو رہے تھےکہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ۔

زخمی ملزم اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا ملزم کا ایک ساتھی فرارہوگیا، ہلاک ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا سامان اور غیر قانونی اسلحہ ملا ہے، ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین