• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو میں اضافے کےلیے متعدد اقدامات تجویز کیے ہیں پوائنٹ آف سیل( پی او ایس )پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ روپےسے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے تما م ٹیکس استثنی ٰ ختم ، کھاد ، کیڑے مار ادویات ، زرعی آلات پر 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کاامکان ہے ، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو اہداف کے حصول کےلیے سولر پینلز سمیت تما م ٹیکس استثنی ٰ ختم کرنے ، کھاد ، کیڑے مار ادویات اور زرعی آلات پر 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہےجبکہ ٹیکس نادہندگان کےلیے مزید سخت اقدمات کیے جائیں گے ، ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے گی ، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے گا، پوائنٹ آف سیل( پی او ایس )پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ روپےسے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز ہےذرائع کے مطابق بجٹ میں زرعی مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا، پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد تک کرنے کی بھی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید