• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا، ارب پتی ایلون مسک امریکی صدر کے مشیر تھے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑا ہے۔

اپنے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا ٹائم ختم ہوگیا، صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے موقع دیا کہ بے کار اخراجات کم کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی استعداد کار بڑھانے کا مشن وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے بھی ایلون مسک کے ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

ایلون مسک نے ایک ہی روز پہلے صدر ٹرمپ کے ’بڑے خوبصورت بل‘ پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا تھا۔ 

ایلون مسک نے کہا تھا کہ بل یا تو بڑا ہوسکتا ہے یا خوبصورت مگر وہ نہیں جانتے کہ ایسا بل دونوں خصوصیات کا حامل کیسے ہوسکتا ہے؟ 

ایلون مسک نے واضح کیا تھا کہ بل میں شامل بعض امور سے وہ خوش نہیں۔ 

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کی کوششوں کے سبب ایلون مسک شدید تنقید کی زد میں تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید