• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش ٹیم سیریز میں کم بیک کرے گی، کوچ مشتاق احمد

بنگلادیش کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بنگلادیش ٹیم سیریز میں بڑے مضبوط طریقے سے کم بیک کرے گی، کراوڈ کی طرف سے اچھی سپورٹ ملی جو کہ اچھی بات ہے۔

سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے بہت مثبت کرکٹ کھیلی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ شاداب خان تجربہ کار بولر ہیں اور رشاد کا مستقبل بھی روشن ہے، بنگلا دیش کے بولرز کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا نے عمدہ اننگز کھیلی، ہمارے دو اہم بولرز مستفیض الرحمان اور تسکین احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید