• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کا کل سے کراچی میں آغاز


تیسرا چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، فاتح ٹیم کو 17 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، تمام میچز عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں پیٹرن پاکستان نیوی ہاکی کموڈور کاشف منیر پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر حیدر حسین اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپئن ناصر علی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 21 سے 28 ستمبر کراچی میں کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان نیوی، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فروس، واپڈا، نیشنل بینک، ماڑی پیٹرولیم پورٹ قاسم اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

فاتح ٹیم کو 17 لاکھ، رنر اپ ٹیم کو 13 جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر چیمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

تازہ ترین