• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 630 نئے کیسز، 19 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11471نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7289 ہوچکی ہے۔ آج مزید 514 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 414270 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 5878815 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور 450734 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 29175 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 28547  گھروں میں، 38 آئسولیشن سینٹرز میں اور 590 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ531مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 630 نئے کیسز میں سے 222 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 84، ضلع جنوبی 49، کورنگی 32، ضلع وسطی 27، ضلع غربی 26 اور ملیر  سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں ٹھٹھہ 60، حیدر آباد 58، جامشورو 50، سانگھڑ 33، مٹیاری اور میرپورخاص 28 ۔ 28، شہید بے نظیر آباد 21، تھرپارکر 20، عمرکوٹ 17، سجاول 16، بدین 14، لاڑکانہ 12، نوشہرو فیروز 11، خیرپور اور ٹنڈو محمد خان 6 ۔ 6 جبکہ دادو اور گھوٹکی سے 1۔ 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین