• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس نے اولڈ سٹی ایریا میں ڈھائی سال سے قید خاتون کو بازیاب کرالیا


کراچی کے  اولڈ سٹی ایریا مارواڑی لین میں پولیس نے ڈھائی سال سے قید خاتون کو بازیاب کرواکے اس کے سگے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

عید گاہ پولیس نے جنت بی بی بلڈنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی سال سے قید خاتون شاہین دختر احمد کو بازیاب کروالیا۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ بازیاب کروائی جانے والی خاتون کو اس کے سگے بھائی اقبال احمد نے گزشتہ ڈھائی سال سے قید کیا ہوا تھا۔

دوران قید خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا، بازیاب کروائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم بھائی اقبال احمد کو بھی گرفتار کرلیا ہے،  ملزم کے خلاف اس کے ماموں محمد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید