• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج کیخلاف ریفرنس، گواہ اصل دستاویزات کے ساتھ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ طلب کرلیا، سماعت پر آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا گواہ عدالت میں پیش ہوا، گواہ کے پیش کردہ دستاویزات کی فوٹوکاپی ہونے پر ملزمان کے وکلا نے اعتراض کیا، عدالت نے سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین