• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ بھٹو کو گھناؤنی سازش کے تحت شہید کیا گیا، بلاول بھٹو

کراچی (آئی این پی ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید میر مرتضی بھٹو کو ایک گھناؤنی سازش کے تحت شہید کیا گیا ،شہید میر مرتضی بھٹو جمہوریت کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ رہیں گے ۔شہید میر مرتضی بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں ا شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضی بھٹو کو ایک گھناؤنی سازش کے تحت شہید کیا گیا، جبکہ وہ سازش یہ تھی کہ ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیئے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو۔انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی، تو شہید میر مرتضی بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا تھا ۔

تازہ ترین