• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(جنگ نیوز، اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں کورونا سے 40اموات، 2167 نئے کیسز،2312مریض صحتیاب،تشویشناک مریض 4840، فعال کیسز 63724رہ گئے،سندھ میں 19مریض چل بسے۔ کورونا اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51ہزار 348ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2167افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 40افراد انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح 4.22رہی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 246ہو گئی اور مجموعی کیسز 12لاکھ 26 ہزار 8 تک جاپہنچے۔

تازہ ترین