• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرب علی کے والد بیٹی کی پسند سے مایوس

پاکستان کی خوبرو فیشن ماڈل میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد اُن کے پسند کے گانوں کی فہرست سُن کر نالاں ہیں۔

میرب علی کے فوٹو شوٹ کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

میرب علی سے متعلق خبریں گردش میں ہیں کہ وہ جَلد ہی اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھنے والی ہیں۔

میرب علی نے گزشتہ روز اپنے والد کے ساتھ شوٹ پر جاتے ہوئے کی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی جس میں انہیں کار میں گانے لگا کر خوب انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران میرب کے والد سنجیدہ بیٹھے کار چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

میرب علی نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ ’اُن کے والد انہیں شوٹ پر چھوڑنے جا رہے ہیں اور اُن کا پسندیدہ میوزک سُن کر کافی مایوس ہوئے ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید