• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی جائیدادیں فروخت کرنے سے متعلق مراسلہ جاری


قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادیں فوری طور پر فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔

نوازشریف کی جائیدادیں بیچنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

اس سے قبل ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جرمانے کے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کے لیے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے متعلقہ ڈی سیز کو نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

اپرمال لاہور میں بنگلے، شیخوپورہ اور دیگر علاقوں میں قابلِ فروخت زرعی زمینوں کی تفصیل بھی بتادیں۔

احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو میاں نواز شریف کو 7 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

نیب کی جانب سے جرمانے کی رقم کی موجودہ ویلیو 1 ارب 85 کروڑ روپے کے برابر شمار کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین