• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے انگلش ٹیم سے متعلق ٹوئٹ کیوں نہیں کی؟ شہباز گل کا سوال


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کے نہ آنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کوئی ٹوئٹ سامنے نہیں آیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ ملتوی کرنے پر ٹوئٹ کرنے والی مریم نواز نے انگلش ٹیم کے نہ آنے پر کوئی ٹوئٹ نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ جب ملک بھر کی دولت لندن میں رکھی ہوئی ہو تو آپ یہ جرات نہیں کرسکتے کہ پاکستان کے وقار کے ساتھ جڑا بیان دے سکیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استفسار کیا کہ انگلش ٹیم سے متعلق ٹوئٹ نہ کرنے پر کیا کوئی مریم صفدر سے پوچھے گا؟

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کہنا چاہیے تھا کہ پاکستان کھیلنے کے لیے محفوظ ملک ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ اگر ہیلی کاپٹر پر ریفرنس بنے تو آپ کا پورا خاندان جیل میں ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کا تو سارا کھانا ہی ہیلی کاپٹر پر ٹرانسفر ہوتا تھا، ہیلی کاپٹر پر حلیم سے لے کر پائے تک آپ لوگوں نے ٹرانسفر کیے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اس پر صرف آپ کا خاندان نہیں، آپ کے گھر میں بیٹھے باورچی بھی جیلوں میں ہوں گے۔

تازہ ترین