• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم کسٹم کی کارروائی، اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد

لنڈی کوتل ( نمائندہ جنگ )طورخم کسٹم کی کارروائی،امپورٹ گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی ۔ برآمد شدہ اسلحے میں گیارہ عدد پستول، چار عدد میگ ایس ایم جی، ریکائل سپرنگ ایس ایم جی چار عدد بولٹ گروپ ایس ایم جی چار عدد, پستول گریپ نو عدد، ٹیلی سکوپ تین عدد این وی جی ایک عدد، فولڈنگ بٹ آئرن دو عدد، ایمنو پیکیٹ اٹھتیس شامل ہیں یہ ساری کارروائی کسٹم ڈی سی عمیر ذاہد اور اے سی زاہد کی نگرانی میں اس وقت ہوئی جب سکینر نے گاڑی کو مشکوک ظاہر کیا کسٹم حکام کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور موقع پر موجود نہیں تھا اور گاڑی کو چالان کرکے کسٹم ہاؤس پشاور منتقل کر دیا گیا.واضح رہے کہ گاڑی سکین ہو چکی تھی اور جی ڈی فائل تھی کسٹم حکام نے بتایا کہ چونکہ سمگلنگ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے جب ڈرائیور کی کیبن کو چیک کیا گیا تو یہ سارے ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئی۔

تازہ ترین