• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سے چیئرمین متحدہ خاران پینل کی قیادت میں وفد کی ملاقات

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں چیئرمین متحدہ خاران پینل میر پرویز احمد رند کی قیادت میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان کو رخشان ڈویژن کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا اس ترقی یافتہ دور میں بھی علاقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں. وفد نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں تھلیسمیا سینٹر قائم کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس بیماری کی تشخص اور علاج کی سہولت میسر ہو. گورنر آن درپیش مسائل کو غور سے سنا اور ان کے پائیدار حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین