• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیلی اوراین اے264میں بجلی کے مسائل جلدحل ہونگے، تحریک انصاف

کوئٹہ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر حاجی سیف اﷲ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلیلی اور این اے264کے بجلی کے مسائل جلد حل ہوں گے، کیسکو چیف نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ قبل ازیں حاجی سیف اﷲ کاکڑ، نصیر خان کاکڑ بورڈ ممبر حاجی اختر مندوخیل اور داؤد خان نے کیسکو چیف سے ملاقات کی اور بلیلی اور این اے 264میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ کیسکو چیف نے یقین دلایا کہ بجلی کے حوالے سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ حاجی سیف اﷲ کاکڑ نے کہا کہ بلیلی اور این اے 264 کے علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے دیگر مسائل کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کیسکو چیف نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کوئٹہ سے مزید